بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں اگر انزال ہوجائے تو کیا کرے؟


سوال

اگر روزے کی حالت میں ڈسچارج ہوجائے تو کیا غسل کرکے نماز ادا ہوسکتی ہے ؟

جواب

روزے کی حالت میں اگر کسی کو  احتلام ہوجائے، یا جاگتے ہوئے خود بخود  انزال ( Discharge) ہوجائے تو اس صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اگر تسکین شہوت کے لیے  مشت زنی (masturbation) کی تو اس صورت میں روزہ فاسد ہوجاتا ہے، جس کی قضاء واجب ہوتی ہے، بہر صورت نماز سے قبل غسل کرنا ضروری  ہوگا، البتہ روزے کی حالت میں غسل کرتے ہوئے کلی  کرنے میں اور ناک میں پانی ڈالنی میں مبالغہ نہیں کیا جائے گا، بلکہ جیسے وضو کے دوران کلی کی جاتی ہے، اور ناک میں پانی ڈالا جاتا ہے، بالکل اسی طرح کیا جائے گا، بصورت دیگر کلی کرتے ہوئے، یا ناک میں پانی ڈالتے ہوئے اگر پانی حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اور قضاء لازم ہوگی۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائقمیں ہے:

"(قوله: أو احتلم أو أنزل بنظر) أي لا يفطر لحديث السنن «لا يفطر من قاء، ولا من احتلم، ولا من احتجم» ولأنه لم يوجد الجماع صورة لعدم الإيلاج حقيقة، ولا معنى لعدم الإنزال عن شهوة المباشرة."

(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ٢ / ٢٩٣، ط: دارالكتابالإسلامي)

رد المحتار علي الدر المختارمیں ہے:

"وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون» ولو خاف الزنى يرجى أن لا وبال عليه.

مطلب في حكم الاستمناء بالكف 

(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء كما سيصرح به وهو المختار."

(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ٢ / ٣٩٩، ط: دار الفكر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة وعليه الإعتماد."

(كتاب الصوم، البابُ الرابع فيما يفسد، وما لا يفسد، النوع الأول ما يوجب القضاء دون الكفارة، ١ / ٢٠٢، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144509100644

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں