بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں پیسٹ (paste) استعمال کرنا


سوال

کیا روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟اگر استعمال کرلیا تو کیا روزہ ٹوٹ جاےگا ؟

جواب

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا حلق میں اثرات جانے کے شک کی وجہ سے مکروہ ہے، اگر حلق میں ٹوتھ پیسٹ کے ذرات چلے گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے روزہ کے دوران ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ پاؤڈر وغیرہ استعمال نہ کرے،  بلکہ صبح صادق سے پہلے پہلے ٹوتھ پیسٹ کرلے، روزہ کی حالت میں مسواک استعمال کرنا چاہیے، یہ سنت بھی ہے، اس میں اجر وثواب بھی بہت ہے اور اس سے روزہ بھی نہیں ٹوٹتا۔فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 144209200117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں