روزے کے دوران انہیلر کا استعمال کیسا ہے؟
انہیلر کے استعمال سے دوائی کے ذرات جسم میں داخل ہوتے ہیں، اس لیے روزے کی حالت میں اس کا استعمال درست نہیں، اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہو گی۔
السنن الكبرى للبيهقي وفي ذيله الجوهر النقي - (4 / 261):
"وَإِنَّمَا الْفِطْرُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ".فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144109202397
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن