بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے


سوال

کیا مسواک کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرنا جائز ہے، اس سے روزے کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اگرچہ مسواک کا ذائقہ حلق تک پہنچ جاۓ تب بھی روزہ فاسد نہ ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشي عندنا، قال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - يكره المبلول بالماء، وفي ظاهر الرواية: لا بأس بذلك، وأما الرطب الأخضر: فلا بأس به عند الكل، كذا في فتاوى قاضي خان".

(کتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره، ج:1، ص:199، ط:رشيدية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(أو ‌دخل ‌حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه".

(‌‌کتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، ص:395، ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509100671

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں