
روزے کی حالت میں بیوی کے پستان دبا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس سے روزہ خراب ہوتا ہے یا نہیں؟
صورت ِ مسئولہ میں اگر شوہر کو یہ یقین ہو کہ بیوی کے پستان دبانے سے وہ جماع میں مبتلا نہیں ہوگا اور نہ اس کو انزال ہوگا تو اس صورت میں بیوی کے پستان دبانا جائز ہے ، اس سے روزہ خراب نہیں ہوگا اور اگر اس کو یقین نہ ہو تو روزہ کی حالت میں بیوی کے پستان دبانا مکروہ ہوگا ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ولا بأس بالقبلة إذا أمن على نفسه من الجماع والإنزال ويكره إن لم يأمن والمس في جميع ذلك كالقبلة كذا في التبيين. "
(كتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم و مالا يكره، ج: 1، ص: 200، الناشر: دار الفكر)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144709101576
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن