بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی کو چھونے سے انزال ہونے کا حکم


سوال

روزہ کی حالت میں اگر میاں بیوی اکٹھے لیٹے ہوں اور ہاتھ وغیرہ لگانے سے انزال ہو جائے تو روزہ کے بارے ميں کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں بیوی کو چھونےسے اگر منی خارج ہوگئی تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اس روزے  کی قضا اس کے ذمہ لازم ہوگی، البتہ کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 204)

"وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة، كذا في المحيط ... والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں