بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں آنکھوں میں دوا ڈالنے کا حکم


سوال

 میری آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے ۔ڈاکٹر نے آنکھوں میں دوا ڈالنے کے لیے دی ہے ۔کیا روزے میں آنکھوں میں دوا ڈال سکتے ہیں ؟

جواب

روزے  کی  حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو یا نہ ہو۔

فتاویٰ تاتارخانیه (۲ ؍ ۳۶۶ ):

"و إذا اکتحل أو أقطر بشیئ من الدواء في عینه لا یفسد الصوم عندنا. و لو أقطر شیئاً من الدواء في عینه لایفطر صومه عندنا و إن وجد طعمه في حلقه."

(الفتاوی الهندية۱:۲۰۳، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201495

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں