بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں آنکھ کے اندر دوا ڈالنے کا حکم


سوال

میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوں  ،اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا حالت روزہ میں آنکھوں کے اندر دوا کے قطرے ڈالنے سے روزہ متاثر ہوجاتا ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں؟

جواب

روزے کی حالت میں آنکھوں کے اندر دواکے قطرے ڈالنے سے روزہ متاثر نہیں ہوتا، لہذا  ضرورت کے وقت دوا ڈال سکتے ہیں۔

فتاوی عالمگیری میں ہے: 

"ولو أقطر شيئا من الدواء ‌في ‌عينه لا يفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه، وإذا بزق فرأى أثر الكحل، ولونه في بزاقه عامة المشايخ على أنه لا يفسد صومه كذا في الذخيرة، وهو الأصح هكذا في التبيين".

(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد،1/ 203، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509100803

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں