بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے دار عورت کو دن بارہ بجے ماہواری آجائے تو روزہ فاسد ہوجاتا ہے


سوال

دن بارہ بجے کے بعد اگر ماہواری آۓ تو روزہ ہوگا یا نہیں؟

جواب

روزے کی حالت میں اگر مغرب سے پہلے پہلے کسی بھی وقت عورت کو ماہواری آجائے تو اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا، اور پاک ہونے کے بعد اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔ اور حیض آنے کے بعد  عورت کھا پی سکتی ہے، روزہ دار کی طرح بھوکی پیاسی نہ  رہے، بلکہ کچھ نہ کچھ کھالے؛ کیوں کہ اس حالت میں اس کے لیے روزہ منع ہے۔   

مراقی الفلاح میں ہے:

"وأما في حالة تحقق الحیض و النفاس فیحرم الإمساك؛ لأن الصوم منهما حرام، والتشبه بالحرام حرام".

(كتاب الصوم، ‌‌باب ما يفسد الصوم ويوجب القضاء، ص:678، ط:دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

البنایہ شرح ہدایہ میں ہے:

"وإذا ‌حاضت المرأة، أو نفست أفطرت وقضت.

(وإذا ‌حاضت المرأة أو نفست) ش: بضم النون أي صارت نفساء م: (أفطرت وقضت) ش: أي الصوم".

(كتاب الصوم، ج:4، ص:99، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509101414

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں