
روزہ دار کا مسواک کرنا کیسا ہے؟
روزہ دار کا مسواک استعمال کرنا جائز ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، خواہ مسواک خشک ہو یا نہ ہو، اور دن کے کسی بھی حصہ میں مسواک کرنا جائز ہے، اور اگر مسواک کرتے وقت دانتوں اور مسوڑھوں سے خون نکل آئے، اسے تھوک دیا جائے، اندر نہ نگلا جائے تو بھی روزہ فاسد نہیں ہوتا، اگرچہ خون کا رنگ تھوک پر غالب ہو۔
البتہ اگر خون تھوک پر غالب ہو یا برابر ہو اور روزہ دار اپنے اختیار سے اسے نگل لے تو روزہ فاسد ہو جائے گا، قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں ہو گا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشي عندنا، قال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - يكره المبلول بالماء، وفي ظاهر الرواية: لا بأس بذلك، وأما الرطب الأخضر: فلا بأس به عند الكل، كذا في فتاوى قاضي خان."
(کتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره، ج: 1، ص: 199، ط: دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144709100958
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن