بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں غیر مُحرِم بال اور ناخن کاٹ سکتا ہے


سوال

روزے کی حالت میں بال اور ناخن کاٹ سکتے ہیں ؟

جواب

روزے کی حالت میں بال اور ناخن کاٹنا جائز ہےاس سے روزے پہ  فرق نہیں پڑتا؛ کیونکہ یہ عمل  منافی صوم ( جن چیزوں سے روزے میں بچنا چاہیے اُن میں سے)  نہیں ہے۔

بحر الرائق میں ہے:

"(قوله هو ترك الأكل والشرب والجماع من الصبح إلى الغروب بنية من أهله) أي الصوم في الشرع ‌الإمساك ‌عن ‌المفطرات الثلاث حقيقة أو حكما في وقت مخصوص من شخص مخصوص مع النية."

(كتاب الصوم، 452/2، ط: دار الكتب العلمية)

ایضاً :

"(قوله لا كحل ودهن شارب) أي لا يكره يجوز أن تكون الفاء منهما مفتوحة فيكونان مصدرين من كحل عينه كحلا ودهن رأسه دهنا إذا طلاه بالدهن، ويجوز أن يكون مضموما ويكون معناه، ولا بأس باستعمال الكحل والدهن كذا في العناية، وفي غاية البيان الرواية بفتح الكاف والدال، وإنما لم يكرها لما أنه نوع ارتفاق وليس من محظور الصوم."

(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، 490/2، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں