روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟
ہر وہ چیز جو معتاد راستوں (منہ ، ناک ، کان وغیرہ) سے انسان کے بدن میں داخل ہوجائے، اور جماع یا ہر وہ فعل جس میں جماع کا معنی پایا جائے روزے کی حالت میں صادر ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے خواہ غلطی سے ہو یا زبردستی سے۔
اس کی جزئیات بہت زیادہ ہیں، لہذا یہاں ان سب کا لکھنا مشکل ہے، جس مسئلے کے بارے میں حکم معلوم کرنا ہو، وہ متعینہ طور پر لکھ کر معلوم کرلیجیے، یا اس کی تفصیل کے لیے مفتی انعام الحق قاسمی صاحب مدظلہم کی کتاب ”روزہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا“ کا مطالعہ کیجیے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200248
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن