
روزہ کی حالت میں بے ہوش ہو جانے کی صورت میں روزہ افطار کروا سکتے ہیں یا نہیں؟
روزے کی حالت میں محض بے ہوشی طاری ہو نے سے ازخود روزہ فاسد نہیں ہوتا، تاہم روزے میں بے ہوش ہو جانے والے شخص کو ہوش میں لانے کے کیے اسے پانی یا دوا پلانے سے روزہ فاسد ہو جائے گا، جس کی قضاء لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
افطار کروانا جائز ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"وكذا العقل، والإفاقة ليسا من شرائط صحة الأداء حتى لو نوى الصوم من الليل ثم جن في النهار أو أغمي عليه يصح صومه في ذلك اليوم"
(کتاب الصوم،فصل شرائط أنواع الصيام،ج: 2، ص:83 ، ط: دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144709101544
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن