
کیا روزے کی حالت میں قصداً پسندیدگی کی وجہ سے مٹی کے تیل کی خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
روزے کی حالت میں مٹی کے تیل کی خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وذکر فی الإمداد أول الباب أنه یؤخذ من هذا أنه لا یکرہ للصائم شم رائحة المسك والورد ونحوہ مما لایکون جوهرا متصلا کالدخان فإنھم قالوا لایکرہ الاِکتحال بحال، وهو شامل للمطیب وغیرہ."
(کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ج:2، ص:417، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144708101123
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن