بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

پندرہوں شعبان کے موقع پر خصوصی کھانے کا اہتمام کرنا


سوال

پندرہویں شعبان کو مخصوص کھانا پکانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

شبِ براءت  یا پندرہ شعبان کے دن میں خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء بنانا اور  تقسیم کرنا چوں کہ ثابت نہیں؛ اس لیے اس کا اہتمام اور التزام کرنا (خصوصی ثواب کا باعث سمجھنا، اور نہ کرنے والوں کو اچھا نہ سمجھنا) بدعت ہے۔ اگر مقصود مرحومین  کوایصالِ ثواب کرناہو تو  اس کے لیے کسی مہینے یا دن کا انتظارنہیں کرناچاہیے، بلکہ کسی بھی دن جو میسر ہو صدقہ کرکے اس کا ثواب بخش دیاجائے۔ 

الاعتصام للشاطبی میں ہے:

"ومنها: التزام العبادات المعينة في أوقات معينة لم يوجد لها ذلك التعيين في الشريعة."

(الباب  الأول في تعريف البدع وبيان معناها، 51/1، ط:دار ابن الجوزي)

فقط واللہ أعلم


فتویٰ نمبر : 144708101038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں