بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روہان نام رکھنا


سوال

’’روہان‘‘  نام اسلامی ہے یا نہیں ؟ کیا مسلم بچے کا نام روہان رکھ سکتے ہیں؟

جواب

تلاش کے باوجود "روہان" نام کا معنی ہمیں نہیں مل سکا. البتہ "رَوْحَان" (’’راء‘‘ کے فتحہ یعنی زبر اور اس کے بعد ’’ح‘‘  کے ساتھ  اس )کے معنی :رزق، روزی،خوشبودار پھول کے ہیں ۔مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔

اوراگر’’رُوْحَان‘‘ (را پر پیش اور واو مدہ کے ساتھ ہوتویہ) ’’روح‘‘ کی تثنیہ ہے، اور روح کے مختلف معانی ہیں، جن میں سے مشہور و معروف معنی ’’روح‘‘ ہی ہے۔ اس لحاظ سے ’’روحان‘‘ کا معنی ہوگا: ’’دو روحیں‘‘، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144109202652

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں