بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 محرم 1448ھ 08 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

رضاعی خالہ سے نکاح کرنے کا حکم


سوال

 حسین نامی لڑکا اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے جب کہ حسین اپنی سوتیلی ماں کا رضاعی بیٹا بھی ہے، ازروے شریعت یہ نکاح جائز ہےیا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حسین کی سوتیلی ماں کی بہن حسین کی رضاعی خالہ بھی ہے، اور رضاعی خالہ سے نکاح کرنا جائز نہیں، اس لیے حسین اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح نہیں کر سکتا۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144007200110

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں