بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 محرم 1448ھ 11 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

ریاض الجنۃ میں عصر کے بعد نوافل پڑھنا


سوال

عصر کے بعد ریاض الجنۃ میں نوافل پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

عصر کی فرض نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک کسی قسم کی نفل نماز پڑھنا جائز نہیں،نہ تحیۃالمسجد،نہ تحیۃ الوضو اور نہ طواف کے بعد کی دو رکعت نماز، اور اس حکم میں کسی جگہ کی تخصیص نہیں ہے ؛ لہذا عصر کی نماز کے بعد ریاض الجنۃ میں نوافل پڑھنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143908201102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں