بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روایت:’’اللہ کی راہ میں عید گزارنے پر جنت میں حضرت فاطمہ کے ولیمہ میں شرکت‘‘ کی تحقیق


سوال

لوگوں کی زبان پر مشہور حدیث ہے کہ جو شخص عید کا دن ، اللہ کی راہ میں لگاتا ہے وہ جنت میں فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ولیمہ کھاۓ گا ۔

اس حدیث کی صحت کے متعلق  تحقیق درکار ہے ۔

جواب

سوال میں آپ نے جو الفاظ ذکرکیے ہیں ان الفاظ سے ہمیں کوئی بھی حدیث تلاش کے باوجود نہیں مل سکی،لہذا  جب تک کسی معتبرسندسے اس کا حدیث ہونا معلوم نہ جائے ، اسے بیان کرنے سے احترازکیاجائے۔

 فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144310101121

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں