بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کے رشتے کی پریشانی کا حل


سوال

میری بیٹی کے رشتے میں مشکل ہورہی ہے، بار بار بات ختم ہوجاتی ہے، رشتے کے لیے بات چیت ہوتی ہے، پھر وہ بات کرنے والے پلٹ کر نہیں آتے،میں بہت پریشان ہوں ، کوئی حل بتائیں۔

جواب

اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے، اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے، لہٰذا صدقِ دل سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے نیک رشتہ مانگتے رہیے۔اللہ کی ذات سے مایوس نہ ہوں۔فرض نمازوں کا اور نمازوں کے بعد دعاؤں کا اہتمام جاری رکھیے،  رشتے میں دین داری اور اخلاق کو ترجیح دیجیے،  نیز درج ذیل معمولات میں سے کوئی ایک اختیار کرلیجیے، ان شاء اللہ مناسب رشتہ مل جائے گا:

(1) نماز عشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’يَالَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)

(2) نیز    نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے، چالیس دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیے:

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُه“.

یہ وظائف بچی خود بھی پڑھ سکتی ہے، اور بچی کی والدہ بھی۔

درج ذیل دو اعمال بچی خود کرسکتی ہے:

(3) { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد رکھے۔

(4)صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100568

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں