بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریسلنگ دیکھنے کا حکم


سوال

گھر میں یا ویسے ریسلنگ دیکھنے کا کیا حکم ہے؟ اگر یہ گناہ ہے تو اس کی سنگینی کی کیا کیفیت ہے؟  

جواب

ریسلنگ دیکھنا کئی پہلوؤں سے خرابی کا باعث ہے، مثلًا:

1- انسان اور دیگر جان داروں کی تصاویر ہوتی ہیں، جن کی تصویر سازی تو گناہ ہے ہی، ان کا دیکھنا بھی شرعاً جائز نہیں۔

2- وقت کا ضیاع ہوتا ہے، حال آں کہ وقت کی قدر واہمیت مسلمانوں کے ذہنوں میں ہونی چاہیے۔ 

3- عام طور پر یہ مقابلے گانے باجے پر مشتمل ہوتے ہیں، جن کا سننا شرعاً ناجائز ہے۔

4- ان میں موجود کردار عموماً ایسے لباس میں ہوتے ہیں جس سے لباس کی اہمیت کم ہوتی ہے، نیز نازیبا حرکات بھی ہوتی ہیں، اور اس سب سے عریانیت کو فروغ ملتا ہے۔

5- ریسلنگ میں موجود پرتشدد مناظر سے طبیعت میں شدت پیدا ہوجاتی ہے، جس کے نتائج بے شمار ناگفت بہ واقعات کی صورت میں سامنے آتے رہتے ہیں۔

6- یہ کردار دماغوں پر چھاجاتے ہیں اور اس سے دیکھنے والے کے دل ودماغ پر برے نفسیاتی اثرات پڑتے ہیں۔

مندرجہ بالا تفصیل سے معلوم ہوا کہ ریسلنگ کے یہ مقابلے کئی شرعی مفاسد پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں سے بعض گناہِ کبیرہ کے دائرے میں آتے ہیں، لہذا ایسے مقابلے دیکھنا جائز  نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200929

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں