بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رضاعی بھانجی سے نکاح


سوال

عائشہ اور فاطمہ دو بہنیں ہیں، عائشہ نے فاطمہ کے بچوں کو دودھ پلایا اور فاطمہ نے اپنی نواسی (کائنات) کو دود ھ پلایا اور کائنات کی ماں (خدیجہ) جو فاطمہ کی بیٹی ہےاس نے اپنی بہن  نسیمہ کو دودھ پلایا، اب عائشہ کے بیٹے محمد کا نکاح کائنات جوکہ خدیجہ کی بیٹی ہے اور فاطمہ کی نواسی ہے، سے جائز ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں خدیجہ کی بیٹی کائنات عائشہ کے بیٹے محمد کی رضاعی بھانجی ہے، جس طرح سگی بھانجی سے نکاح کرناجائز نہیں ہے  اسی طرح رضاعی بھانجی سے بھی نکاح کرنا جائز نہیں ہے، لہذا کائنات سے محمد کا نکاح نہیں ہوسکتا۔ 

 الفتاوى الهندية (1/ 343):

"يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا حتى أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت رضيعا أو ولد لهذا الرجل من غير هذه المرأة قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا فالكل إخوة الرضيع وأخواته وأولادهم أولاد إخوته وأخواته وأخو الرجل عمه وأخته عمته وأخو المرضعة خاله وأختها خالته وكذا في الجد والجدة."

(كتاب الرضاع، ط: رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144303100085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں