بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

رضاعی بھائی کےچھوٹے بھائی کا رضاعی بہن کی چھوٹی بہن سے نکاح کا حکم


سوال

زید نے زینب کے ساتھ فاطمہ کا دودھ پیا ہے،فاطمہ زینب کی والدہ ہے،اب زید کے چھوٹے بھائی کا زینب کی چھوٹی بہن سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ زید کے چھوٹے بھائی کا زینب  کی چھوٹی بہن سے نکاح جائزہے ،اس لیے   کہ زید کے چھوٹے بھائی کا زینب کی چھوٹی بہن سے کوئی حرمت کا رشتہ نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وتحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعاً أخت نسباً وبهما وهو ظاهر"

(کتاب النکاح،‌‌باب الرضاع:3،ص:217،ط:سعید)

 فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144702100997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں