بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

رمضان کے دن میں حیض سے پاک ہونے کے بعد کھانے پینے کا حکم


سوال

رمضان میں حیض کے بعد پاکی کاغسل کرنےکے بعد عورت کچھ کھا پی سکتی ہے یا نہیں؟

 

 

جواب

اگر حائضہ عورت رمضان میں دن کا کچھ حصہ گزرنے کے بعد حیض سے پاک ہو جائے، تو اس کے لیے ضروری ہے کہ دن کے بقیہ حصے میں کھانے پینے سے رکی رہے۔  لہٰذا پاک ہونے کے بعد اس کے لیے کھانا پینا جائز نہیں ہو گا۔

درر الحكام شرح غرر الأحكام میں ہے:

"والأخيران) أي من تسحر ومن أفطر يظن اليوم ليلا (يمسكان بقية يومهما كمسافر أقام وحائض أو نفساء طهرت ومجنون أفاق ومريض صح وصبي بلغ وكافر أسلم وكلهم يقضون إلا الأخيرين) يعني صبيا وكافرا أسلم الأصل أن من صار على حالة في آخر النهار لو كان عليها في أول النهار يلزمه الصوم لزمه الإمساك قضاء لحق الوقت وتشبها بالصائمين".

(باب موجب الإفساد في الصوم، ج:1، ص:204، ط: دار إحياء الكتب العربية)

الدر المختار شرح تنوير الأبصار  میں ہے:

"(‌والاخيران ‌يمسكان ‌بقية ‌يومهما ‌وجوبا ‌على ‌الاصح) لان الفطر قبيح وترك القبيح شرعا واجب (كمسافر أقام وحائض ونفساء طهرتا ومجنون أفاق ومريض صح)".

(‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ص:147، ط: دار الكتب العلمية – بيروت)

فقط والله أعلم.


فتویٰ نمبر : 144709101516

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں