بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک کے شروع میں بیماری کی وجہ سے کے کچھ روزے نہ رکھنے کا اعتکاف پر اثر


سوال

رمضان کے شروع میں بیماری کی وجہ سے میں کچھ روزے نہ رکھ سکا, اور اب میں اعتکاف کا ارادہ رکھتا ہوں کیا میرا اعتکاف ہو جاۓ گا؟

جواب

اگر آپ رمضان المبارک کی ابتدا  میں بیماری کی وجہ سے روزے نہ رکھ  سکے اور اب اعتکاف کا ارادہ ہے تو روزہ رکھ  کر اعتکاف کریں گے تو آپ کا مسنون اعتکاف درست ہے۔  فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں