بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رمل نام کا معنی اور رکھنے کا حکم


سوال

رمل نام  رکھنا کیسا ہے ؟معنی بتا دیں۔

جواب

واضح رہے کہ’’رمل‘‘ عربی زبان میں ’’مٹی کی ایک معروف قسم‘‘ (ریت) کو  کہتے ہیں، رمل یہ رملۃ کی جمع ہے، اور ’’رملہ‘‘ ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے، نیز ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نام بھی "رملہ" ہے، اس لیے اس نسبت سے ’’رملہ‘‘ نام رکھنا درست ہے، بلکہ باعثِ  برکت ہے، تاہم ’’رمل‘‘ نام رکھنا بھی درست ہے۔

الطبقات الکبریٰ میں ہے:

"رملة" وتكنى أم ثابت بنت الحارث. وهو الْحَارِث بْن ثَعْلَبَة بْن الْحَارِث بْن زَيْد بن ثعلبة بن غنم بن مالك بن النجار. وأمها كبشة بنت ثابت بن النعمان بن حرام بن عمرو بن زيد مناة بن عدي بن عمرو بن مالك بن النجار. تزوجها مُعَاذ بْن الْحَارِث بْن رفاعة بْن الْحَارِث بْن سواد بْن مالك بْن غنم بْن مالك بن النجار. أسلمت رملة وبايعت رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".

(ج:8، ص:328، ط:دار الکتب العلمية)

تاج العروس میں ہے:

"الرمل: م معروف، من التراب، واحده رملة كما في المحكم، وقال غيره: القطعة منها رملة، وبها سميت رملة ابنة أبي سفيان أم المؤمنين أم حبيبة، زوج النبي صلى الله عليه وسلم، ورضي عنها، وأمها صفية ابنة أبي العاص، عمة عثمان، هاجرت إلى الحبشة مع زوجها عبيد الله بن جحش فتنصر، ومات بالحبشة، وزوجها النجاشي من رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأرسلها، وأمهرها أربعمائة دينار، وغيرها كرملة بنت شيبة، وابنة عبد الله بن أبي بن سلول، وابنة أبي عوف السهمية، وابنة الوقيعة الغفارية، ولهن صحبة. ج: رمال، يقال: حبذا تلك الرمال العفر، والبلاد القفر، وأرمل، بضم الميم، قال العجاج: يقطعن عرض الأرض بالتمحل جوز الفلا من أرمل فأرمل ورمل الطعام، يرمله، رملا: جعل فيه الرمل، عن ابن عباد، ورمل الثوب، ونحوه: لطخه بالدم، ذكرهما من حد نصر، والفصيح فيهما التشديد، كما سيأتي."

(فصل الراء مع اللام، ج:29، ص:97، ط:دار إحياء التراث)

لسان العرب میں ہے:

"رمل: الرمل: نوع معروف من التراب، وجمعه الرمال، و القطعة منها رملة؛ ابن سيده: واحدته رملة، وبه سميت المرأة".

(ج:11، ص:294، ط:دار إحياء التراث)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410100981

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں