بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک میں کون سی عبادت کی جائے؟


سوال

میں رمضان مبارک کے قیمتی وقت کو حاصل کرنا چاہتا ہوں اور خاص وظیفہ پڑھنا  چاہتا ہوں  اور کوئی  وقت ضائع  نہ  ہو۔

جواب

صورت مسئولہ میں رمضان المبارک میں فرض نمازوں کی پابندی، اور تراویح کی پابندی، تہجد ،  قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کا اہتمام، حلال مال سے کھانے پینے کا اہتمام ، رکھا جائے،  آخری عشرہ میں اعتکاف کرسکیں تو اس کا بھی اہتمام کر لیا جائے،   نیز  ’’  اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ‘‘  اور   ’’ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ النَّارِ‘‘ پڑھنے کا اہتمام کریں۔

فقط واللہ اعلم

 مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

رمضان میں کون سی عبادت افضل ہے؟


فتوی نمبر : 144208201087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں