بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریّان ہدایت نام رکھنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام "ریان ہدایت"  رکھا ہے ، جو  جامعہ  کی ویب سائٹ پر بھی موجود تھا ۔ راہ نمائی فرمائیں   يه نام کیسا ہے؟

جواب

"ریّان"  را کے زبر ،یاء  کی تشدید اور زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی "سیراب کرنے والا "ہے، "ریان" جنت کا ایک خاص دروازہ ہے  جس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔

"هدی فلان (ضرب) هدیً و هدیاً و هدایةً:"ہدایۃ"  کا معنی ہے :ہدایت  پانا، راہ نمائی حاصل کرنا، صحیح راہ پر ہونا، ہدایت دینا، راہ نمائی کرنا۔ (القاموس الوحید ص: ۱۷۵۱)

لہذا "ریان ہدایت" نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں