
لفظ رابعہ (Rabia) لکھا جائے گا یا پھر لفظ رابیعہ (Rabiya) یا پھر لفظ ربیعہ (Rabia)؟ کون سا نام رکھنا درست ہے؟ کیوں کہ میں نے اپنے شریک حیات کا نام لفظ رابعہ کے نام سے کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کا اندراج کرایا ہے اور اب شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نام کی درستگی کے حوالے سے مستند نام کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں۔
لفظِ رابیعہ عربی قواعد کے اعتبار سے غلط ہے۔
"ربیعہ "یہ ربیع کا مؤنث ہے اور ربیع موسم بہار کو کہتے ہیں اور اس کا ایک معنی ہے: سردی کے موسم کے شروع کا توشہ اور کھانا دونوں معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔
"رابعہ" ایک صحابیہ کا نام ہے، جن کا پور انام رابعہ بنت ثابت بن الفاکہ ہے، یہ نام رکھنا درست ہے، اگر آپ کی اہلیہ کا نام رابعہ ہے، تو اس نام میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(الربيع) أحد فصول السنة الأربعة بين الشتاء والصيف."
(باب الراء، ج:1، ص:324، ط:دار الدعوة)
الإصابة في تمييز الصحابة میں ہے:
"رابعة بنت ثابت بن الفاكه بن ثعلبة الأنصارية «1» ، من بني خطمة. ذكرها ابن حبيب فيمن بايع النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم."
(القسم الأول، ج:1، ص:100، ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144711100799
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن