بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ذو الحجة 1446ھ 23 جون 2025 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور سے جفتی کروانے کا حکم


سوال

کیا قربانی کے بچھڑے سے گاۓ حاملہ کروا سکتے ہیں ؟ یعنی قربانی کے جانور کا ملاپ کروا سکتے ہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں قربانی کے جانور سے جفتی کرانا اگرچہ جائز ہے تاہم بہتر نہیں ہے البتہ  اس پر اجرت لینا  جائز نہیں ۔

سنن ترمذی میں ہے:

"عن ‌نافع ، عن ‌ابن عمر قال: نهى النبي صلى الله عليه وسلم ‌عن ‌عسب الفحل." وفي الباب عن أبي هريرة، وأنس، وأبي سعيد: حديث ابن عمر حديث حسن صحيح، والعمل على هذا عند بعض أهل العلم، وقد رخص بعضهم في قبول الكرامة على ذلك.و عن أنس بن مالك، أن رجلاً من كلاب سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن عسب الفحل؟ «فنهاه» ، فقال: يا رسول الله، إنا نطرق الفحل فنكرم، فرخص له في الكرامة."

(سنن الترمذي ، باب ما جاء في كراهية عسب الفحل 2/ 551 ط: دارالغرب الاسلامی )

شرح مختصر الطحاوي للجصاص (3/ 97):

"قال: (ولايجوز بيع عسب الفحل).قال أحمد: يعني ما يلقح، وذلك لأنه من الملاقيح، وقد نهى عنه رسول الله صلى الله عليه وسلم. وروى ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم "نهى عن عسب الفحل". وقال جابر: "نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع ضرب الفحل".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144612100644

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں