کیا قربانی کی دعا پڑھنا ضروری ہے؟ صرف بسم اللہ اللہُ اکبر پڑھ کر ذبح کردے تو کیا قربانی ادا ہو جائیگی؟ یا ذبح سے پہلے اور بعد کی دعا پڑھنا فرض ہے؟
قربانی سے پہلے اور بعد کی دعا پڑھنا فرض نہیں ہےمستحب ہے ،صرف بسم اللہ اللہُ اکبرپڑھ کر ذبح کرنے سے قربانی ادا ہو جائے گی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"(ومنها) التسمية حالة الذكاة عندنا أي اسم كان، وسواء قرن بالاسم الصفة بأن قال: الله أكبر، الله أعظم، الله أجل، الله الرحمن، الله الرحيم، ونحو ذلك."
(كتاب الذبائح،الباب الأول في ركن الذبح وشرائطه،5/ 285،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144612100289
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن