قربانی کے 7 حصوں میں سے 2 حصے اپنے بچوں کا عقیقہ اور 2 حصے مرحوم والد کی طرف سے اور بقیہ 3 حصے اپنی فیملی کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں؟
قربانی کے ۷ حصوں میں سے 2 حصے اپنے بچوں کے عقیقے اور 2 حصے مرحوم والد کی طرف سے اور بقیہ 3 حصے اپنی فیملی کےتین افراد کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں،ہر ایک کا ایک ایک حصہ یا بقیہ تین حصے صرف ایک آدمی کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں۔
فتاوی شامی میں ہے:
''وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل ؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد.''
(6/ 326، کتاب الأضحیة، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144611102661
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن