
قربانی کے احکام و مسائل کے متعلق کوئی مختصر اور جامع کتاب بتائیں!
قربانی کے احکام و مسائل کے متعلق ایک جامع، مختصر اور آسان کتاب یہ ہے” قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا“ مؤلف: حضرت مولانا مفتی محمد انعام الحق صاحب قاسمی ۔ یہ کتاب حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق لکھی گئی ہے، اور ساتھ مسائل کے حوالے عربی قدیم مستند کتابوں سے حاشیہ میں نقل کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ کتاب کی شروع میں مسائل کی فہرست بھی ذکر کی گئی ہے، اورنہایت آسانی کے ساتھ مسئلہ معلوم کیا جاسکتاہے۔
نیز یہ کہ قربانی کے مسائل کےلیے جا معہ کی ویب سائٹ پر یہ عنوان ملاحظہ فرمائیں:
اس کے علاوہ قربانی اور شرعی مسائل کےلیے آپ ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کرسکتےہیں، نیا سوال بھی پوچھ سکتےہیں، اور صحیح عنوان لکھ کر بھی مسئلہ معلوم کرسکتےہیں۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144711102191
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن