بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا گوشت دفن کرنا


سوال

کیا قربانی کا گوشت دفنایا جا سکتا ہے؟

جواب

قربانی کے گوشت کو دفن کرنا ضیاعِ  مال کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اگر خود ضرورت نہ ہو تو گوشت غرباء ،مساکین  یا دیگر مسلمانوں میں تقسیم کردینا چاہیے،اگر ایک علاقے میں ضرورت نہ ہوتو دوسرے علاقے میں بھیج دیا جائے اور وہاں ضرورت مندوں میں تقسیم کردیا جائے۔

فتاوی رحیمیہ میں ہے :

"۔۔۔گوشت کا دفن کردینا جائز نہ ہوگا کہ اضاعتِ مال ہے۔"

(کتاب الاضحیۃ ،ج۱۰ / ص۳۳،ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں