بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے انتظامات کرنے کی اجرت لینا


سوال

اجتماعی قربانی میں کچھ لوگوں سے کام لیا جاتا ہے، جیسے مختلف منڈیوں میں جا کر جانور تلاش کرکے لانا، پھر دیکھ بھال ، چارے کا انتظام، جگہ کی صفائی کرنا، یہاں تک کہ قربانی کے بعد سب کو گوشت حوالہ کرکے آلائش وغیرہ پھینکنے کا انتظام کرکے خون آلود جگہ کی دھلائی و صفائی وغیرہ کی مکمل خدمت کرتے ہیں، تو کیا ان افراد کو اجتماعی قربانی کی مد میں جمع شدہ رقم سے اجرت دی جاسکتی ہے؟

نوٹ:

اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں پر  یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ان تمام چیزوں کے اخراجات، ان امور کو سرانجام دینے والوں کو بھی حصہ کی رقم سے اجرت دی جاتی ہے۔

جواب

اجتماعی قربانی کا انتظام کرنے والے ادارہ / شخص کی جانب سے جب حصہ لینے والے افراد پر یہ بات واضح کردی جاتی ہے کہ  مذکورہ بالا اخراجات ان کے حصوں کی رقم سے ادا کئے جائیں گےتو  ان اخراجات کی ادائیگی حصوں کی رقم سے کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303100393

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں