بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

قرآنی آیات میں غور فکر کرنے کی حلاوت سے متعلق امام بشر ابن السری رحمہ اللہ کی قول کی تخریج


سوال

کیا یہ امام بشر بن السری رحمه الله کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں:

"بیشک آیات ( پر غور وفکر کرنا ) کھجور کی مانند ہے اُسے جتنا چباؤ گے اتنی ہی اُس کی مٹھاس باہر نکلتی جائے گی۔

جواب

امام بشر بن السری رحمہ اللہ کا مذکورہ قول البرہان فی علوم القرآن للزرکشی میں موجود ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

"وقال بشر بن السري إنما الآية مثل التمرة، كلما مضغتها استخرجت حلاوتها، فحدث به أبو سليمان فقال: صدق، إنما يؤتى أحدكم من أنه إذا ابتدأ السورة أراد آخرها".

(البرهان في علوم القرآن للزرکشی: النوع التاسع والعشرون (1/ 471)، ط. دار إحياء الكتب العربية عيسى البابى الحلبي وشركائه،الطبعة   الأولى: 1376 هـ =1957 م)

فقط واللہ ٲعلم


فتویٰ نمبر : 144503100978

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں