بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم پر ضرورت کے وقت حلف لینا


سوال

میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتاہوں جہاں پر میری ذمہ داری کیش سے متعلق ہے ہمارے کمپنی کا مالک ہرامیدوارسے قرآن کریم پر ہاتھ رکھواکرحلف لیتاہے اس بات کی یقین دہانی کیلئے ہم ان کے ساتھ ایماندار رہیں گے اگر کوئی حلف اٹھانے سے انکارکردے تو وہ کہتے ہیں کہ تمھارے دل میں چور ہے ، ازراہ کرم مجھے اس بات کا جواب دیں کہ کیادین میں اس بات کی اجازت ہے کہ ہم قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کرحلف لیں؟ اگر غلط ہے تو پھر اس شخص کیلئے کیاحکم ہے جوحلف مانگتاہے؟

جواب

ہر مؤمن ایمانی تقاضہ کے تحت خودبخودامانت دیانت کا حلف بردارہوتاہے ، اس کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے اگر کھبی ایسی ضرورت محسوس ہوتو شرعااس بات کی گنجائش ہے کہ کسی ملازم سے ملازمت پر رکھتے وقت یابعدمیں کسی موقع پر ضرورت پیش آنے پر قرآن کریم پر حلف لیاجائے حلف لینے اور اٹھانے دونوں کی اجازت ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں