قرآن پاک لیٹ کر يا بیٹھ کر پڑھنا ٹھیک ہے يا نہیں؟
قرآنِ مجید کی تلاوت کے آداب میں سے ہے کہ با وضو ہو کر پاک جگہ پر بیٹھ کر تلاوت کی جائے، لیٹ کر زبانی تلاوت کرتے وقت اگر لباس اور ستر پوشی کا اہتمام کیا جائے تو جائز ہے، البتہ قرآنِ کریم ہاتھ میں ہوتو لیٹ کر تلاوت کرنا خلافِ ادب ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
’’لابأس بقراء القرآن إذا وضع جنبه علی الأرض، ولکن ینبغي أن یضم رجلیه عند القراءة، کذا في المحیط. لا بأس بالقراء ة مضطجعاً إذا أخرج رأسه من اللحاف؛ لأنه یکون کاللبس، وإلا فلا، کذا في القنیة‘‘.
(الفتاوی الهندیة، کتاب الکراهية، الباب الرابع في الصلاة والتسبیح وقراءة القرآن والذکر...، (5/ 316) ط: رشیدیة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200448
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن