بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 محرم 1448ھ 28 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کا ثواب زندہ شخص کو بخشنا


سوال

کیا زندہ آدمی کے لیے قرآنِ مجید پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

نفلی اعمال کا ثواب جس طرح مردوں کو بخشا جا سکتا ہے، اسی طرح زندوں کو بھی نفلی اعمال کا ثواب بخشا جا سکتا ہے۔ ثواب پہنچانے کے لیے مُردوں کی تخصیص نہیں، لہذا قرآن مجید تلاوت کرکے اس کا ثواب زندہ اور مردوں دونوں کو پہنچانا جائز ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

زندوں کو اعمال کا ثواب بخشنا

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144110200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں