بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کے ایک صفحہ کو بار بار پڑھنا


سوال

 مجھے قرآن پاک کا ایک ہی صفحہ آ رہا ہے کیا میں وہی بار بار پڑھ سکتی ہوں؟

جواب

واضح رہے کہ  ہر مسلمان پر قرآن مجید کا اتناحصہ سیکھنافرض عین ہے کہ جس کے ذریعے وہ اپنی نماز ادا کرسکے، لہذا اگر کسی شخص کو  قرآن کا اتنا حصہ بھی یاد نہیں ہے جس کے ذریعے نماز کی ادائیگی ہو تو ظاہر ہے نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا۔

صورت مسئولہ میں سائلہ ایک صفحہ کو بار بار پڑھ سکتی ہے ،البتہ سائلہ   کو چاہیے کہ  وہ پورا قرآن مجید پڑھنا سیکھے ،حدیث شریف میں آتا ہے بہترین ہیں وہ لو گ جو قرآن مجید سیکھیں اور سیکھائیں ۔

حدیث شریف میں ہے :

"عن عثمان رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:خيركم ‌من ‌تعلم ‌القرآن وعلمه."

(بخاری شریف،192/6،السلطانية)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"و الحاصل أنه إذا كان خير الكلام كلام الله فكذلك خير الناس بعد النبيين من يتعلم القرآن ويعلمه، لكن لا بد من تقييد التعلم والتعليم بالإخلاص، قال الإمام النووي - رحمه الله - في الفتاوى: تعلم قدر الواجب من القرآن والفقه سواء في الفضل، وأما الزيادة على الواجب فالفقه أفضل اهـ وفيما قاله نظر ظاهر مع قطع النظر عن إساءة الإطلاق لأن تعلم قدر الواجب من القرآن علم يقيني ومن الفقه ظني، فكيف يكونان في الفضل سواء والفقه إنما يكون أفضل لكونه معنى القرآن فلا يقابل به، نعم لا شك أن معرفة معنى القرآن أفضل من معرفة لفظه وأن المراد بالقدر الواجب من القرآن تعلم سورة الفاتحة مثلا فإنه ركن على مذهبه وبالفقه معرفة كون الركوع ركنا مثلا فلا يستويان أيضا من وجوه. والله أعلم ."

(كتاب فضائل القرآن، ج:4، ص:1453، ط:دارالفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144410100284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں