بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض کی ادائیگی کے لیے دعا


سوال

قرض کی ادائیگی کی دعا بتلادیں۔

 

جواب

قرض کی ادائیگی  میں آسانی کے لیے درج ذیل چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے:

(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔

(2) نماز و روزے کی پابندی کریں۔

(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔

(4) سود سے دور رہیں۔

(5) روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔

(6) اگر داڑھی منڈاتے یا کترا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔ 

درج ذیل اوراد میں سے جو پڑھ سکیں پڑھیں:

  •  روزانہ 21 بار پڑھیں :"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ".
  • ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:"اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ".

(آپ کے مسائل اور ان کا حل ، جلد چہارم ، ص؛249،ط:مکتبہ لدھیانوی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100385

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں