بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسطوں پر کتابیں بیچنے کا حکم


سوال

 قسطوں پرکتابیں دینے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

اگر آپ کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ قسطوں پر کتابیں بیچنا درست ہے یا نہیں؟ اور اس کی کون سی صورت جائز ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ قسطوں پر کتابیں بیچنا جائز ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ کتاب کی ایک رقم متعین کر لی جائے، وہ رقم نقد  کی قیمت سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

نیز  ادھار  کی  مدت  اور قسط کی مدت طے کرلی جائے، اور قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں کوئی اضافہ/ جرمانہ وصول نہ کیاجائے، اور قبل از وقت ادائیگی کی صورت میں قیمت میں کمی کی شرط نہ ہو۔

  مذکورہ شرائط نہ پائی جائیں تو یہ  معاملہ ناجائز ہو گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200338

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں