بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر جرمانے کا حکم


سوال

قسط پر گاڑی یا کوئی چیز لینا کیسا ہے جب کہ قسط کے لیٹ ہونے پر بطور تاوان جرمانہ لگتا ہے؟

جواب

اگر قسطوں پر گاڑی یا کوئی بھی  چیز خریدنے کے معاہدہ میں یہ بات شامل ہو کہ قسط کی ادائیگی میں تاخیر  کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا تو اس طرح قسطوں میں کسی چیز کی خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہوگا؛ کیوں کہ قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر جرمانے کا لین دین سود کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم

 

 


فتوی نمبر : 144112201375

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں