بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضا نمازوں کے لیے سنن و نوافل چھوڑنا


سوال

 کیا تراویح کے بجائے قضا نمازیں پڑھی جا سکتی ہیں اور اشراق،چاشت،اوابین،تہجد کی جگہ قضا نمازیں ادا کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ قضا  نمازوں کے لیے سنت و نفل نمازیں چھوڑنا مناسب نہیں ہے،  بلکہ یہ کوشش کرنی چاہیے کہ دونوں ہی ادا کرے۔ تاہم اگر دونوں ادا نہ کرسکے تو نوافل کی جگہ قضا نمازیں پڑھ لے، لیکن سنتِ مؤکدہ نماز چھوڑ کر قضا  نماز پڑھنے کی عادت قطعاً نہ ڈالے؛ کیوں کہ سنتِ مؤکدہ بلا عذر ترک کرنے کی عادت ڈالنا گناہ ہے اور نمازوں کا قضا ہونا عذر نہیں ہے۔

صورتِ  مسئولہ میں پہلی کوشش یہ ہو کہ مذکورہ نمازیں چھوڑے بغیر ہی قضا نمازوں کی ترتیب بنائے۔ اگر اس میں مشکل ہو تو تراویح کی نماز قضا نماز کے لیے نہ چھوڑے، بقیہ نوافل قضا نمازوں کے لیے چھوڑنے کی گنجائش ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 74):

"و أما النفل فقال في المضمرات: الاشتغال بقضاء الفوائت أولى وأهم من النوافل إلا سنن المفروضة وصلاة الضحى وصلاة التسبيح والصلاة التي رويت فيها الأخبار. اهـ. ط أي كتحية المسجد، والأربع قبل العصر والست بعد المغرب."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 423):

"(قوله: بخلاف قضاء الصلاة) أي فإنه على الفور لقوله صلى الله عليه وسلم: «من نام عن صلاة أو نسيها فليصلها إذا ذكرها» لأن جزاء الشرط لا يتأخر عنه أبو السعود وظاهره أنه يكره التنقل بالصلاة لمن عليه الفوائت ولم أره نهر قلت: قدمنا في قضاء الفوائت كراهته إلا في الرواتب والرغائب فليراجع ط."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں