بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قومی بچت کا اسلامیک بینکنگ سروا اکاؤنٹ کھولنا اور منافع لینا جائز ہے؟


سوال

قومی بچت کا اسلامک بینکنگ سروا  اکاؤنٹ ہے، جس کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین مفتی عمران اشرف عثمانی  ہیں جو کہ مفتی تقی عثمانی صاحب کے صاحبزادے ہیں اکاؤنٹ کھولنا اور منافع لینا جائز ہے؟

جواب

مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات مکمل طور  پر شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے قومی بچت اسکیم اور دوسرے کسی بھی  بینک (چاہے سودی ہو یا مروجہ اسلامی ہو) میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور نفع حاصل کرنا نیز کسی بھی بینک کے ساتھ کسی بھی قسم کا تمویلی معاملہ کرنا جائز نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100842

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں