بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض سے خلاصی کے لیے وظیفہ


سوال

 میں یونیورسٹی میں اسلامیات کی چار سالہ ڈگری کا کورس کر رہا ہوں،  والد صاحب نہیں تو حالات ٹھیک نہیں تھے، میں بچوں کو گھروں میں جاکر قرآن پڑھاتا ہوں، میں نے آن لائن کام فاریکس ٹریڈنگ سیکھ رہا ہوں، جس کی وجہ سے میں نے اپنے چاچو سے پیسے لیے اور بھی بہت سے، جس کی وجہ سے مجھ پر قرض چڑھ گیا ہے، میرا کوئی مخصوص کام نہیں ہے، بس بچوں کو پڑھاتا ہوں  ،اگلے مہینے میں قرض واپس لوٹانا ہے، بہت پریشان ہوں، کوئی دعا اور وظیفہ کہ اللہ غیب کے ذریعہ مدد کر دیں یا چاچو کچھ وقت اور دے دیں؟

جواب

قرض کی ادائیگی کے لیے ان چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے :

(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔

(2) نمازو روزے کی پابندی کریں۔

(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔

(4) سود سے دور رہیں، فاریکس ٹریڈنگ میں جو ناجائز کاروبار کی صورتیں ہیں، ان سے بچیں۔

(5)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔

(6) یہ  دعا  روزانہ  21 بار  پڑھیں: ' اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ'.

(7) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں: 'اَللّٰهُمَّ  إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَ الْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ.'

(8) درود شریف صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔

(9) سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: “اَللهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه ...الخ“ (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: 19) آخر تک اسی (80)مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں۔

(10) اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100857

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں