بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض سے خلاصی کے لیے وظیفہ


سوال

میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے،  اپنا کاروبار تھا،  اب قرضے کے نیچے دب چکا ہوں،  کورٹ کے چکر کاٹ رہا ہوں،  بینک والے روزانہ آتے ہیں، ذہنی دباؤ میں ہوں،  فراڈی پیسے واپس کرنے پہ تیار نہیں،  میرے  لیے دعا کریں اور کوئی وظیفہ بتادیں قرض سے جان چھوٹے اور کوئی ملازمت یا کاروبار مل جائے!

جواب

قرض کی ادائیگی کے لیے ان چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے :

(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔

(2) نمازو روزے کی پابندی کریں۔

(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔

(4) سود سے دور رہیں۔

(5)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔

(6) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :'' اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ''.

(7) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:''اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ.''

(۷) دورد شریف صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔ اور اسی طرح سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: ’’اَللهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه ...الخ“ (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: 19) آخر تک اسی (80)مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں، اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200243

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں