بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض پر اضافی لین دین کرنا


سوال

اگر کوئی شخص بامر مجبوری بینک میں سونا گروی رکھ کر کچھ رقم قرض لے لے ۔واپسی پر  بینک  اپنی رقم کے ساتھ کچھ اضافی رقم لیتا ہے ایسا کرنا کیسا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں قرض پر اضافی رقم لینا واضح سود ہے اور سود حرام ہے، لہذا  اس سے اجتناب کیا جائے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"فتعين أن يكون الواجب فيه رد المثل ..... (وأما) الذي يرجع إلى نفس القرض: فهو أن لا يكون فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة على أن يرد عليه صحاحا أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن قرض جر نفعا»؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا وعن شبهة الربا واجب، هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض."

(بدائع الصنائع،كتاب القرض، فصل في شرائط ركن القرض،395/7، دارالكتب العلمية)

رد المحتار میں ہے:

"(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه."

(رد المحتار علي الدر المختار، ‌‌باب المرابحة والتولية، ‌‌فصل في القرض، 166/5، سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401101451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں