قرض ادا نہیں ہورہا، آپ کوئی دعا بھیج دیں ،میرے ابو کو 250000 کسی کو دینے ہیں، کہیں سے بندوبست ہوجائے!
قرض کی ادائیگی کے لیے درج ذیل چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے:
(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔
(2) نماز و روزے کی پابندی کریں۔
(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔
(4) سود سے دور رہیں۔
(5) روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔
(6) اگر داڑھی منڈاتے یا کترا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔
درج ذیل اوراد میں سے جو پڑھ سکیں پڑھیں:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200448
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن