بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قالین کے اوپر فوم وغیرہ بچھاکر نماز پڑھنا


سوال

کیا مسجد میں قالین یا کارپٹ کے اوپر فوم بچھا کر نماز پڑھ سکتے ہیں، جو فوم اکثر قالین یا کارپٹ کے نیچے ہوتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر اُس فوم پر سجدہ کرتے وقت پیشانی ایک جگہ جم جاتی ہو، رُک جاتی ہو، تو اُس پر نماز پڑھناجائز ہے۔

البحر الرائق  میں ہے:

"والأصل كما أنه يجوز السجود على الأرض يجوز على ما هو بمعنى الأرض مما تجد جبهته حجمه ‌وتستقر ‌عليه وتفسير وجدان الحجم أن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ من ذلك فيصح السجود على الطنفسة والحصيرة والحنطة والشعير والسرير والعجلة إن كانت على الأرض؛ لأنه يجد حجم الأرض، بخلاف ما إذا كانت على ظهر الحيوان؛ لأن قرارها حينئذ على الحيوان كالبساط المشدود بين الأشجار."

(كتاب الصلاة،باب صفة الصلاة،آداب الصلاة،٣٣٧/١،ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507102174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں